New =>
Loading...

Ye Dil Kuch Or Samjhta Tha - Ghazal - Sher Kumbher





وہ جذبوں کی تجارت تھی ، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا 
 اسے ہنسنے کی عادت تھی ، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا

مجھے اس نے کھا ، آ وؑ نئی دنیا بساتے ہیں 
 اسے سوجھی شرارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا

ہمیشہ اس کی آنکھوں میں ، دھنک سے رنگ ہوتے تھے 
 یہ اس کی عام حالت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا

میرے کاندھے پہ سر رکھ کے ، کہیں پہ کھو گیا تھا وہ 
 یہ اک وقتی عنایت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا

وہ جذبوں کی تجارت تھی 
 یہ دل کچھ اور سمجھا تھا
Share on Google Plus

About Sher Kumbher

Vlogger, YouTube Contant Creater, Tutor.

0 comments :

Post a Comment