New =>
Loading...

Nai Dekha Tune - Ghazal - Sher Kumbher

کرب کے شہر میں رہ کر نہیں دیکھا تو نے 
 کیا گزرتی رہی ہم پر نہیں دیکھا تو نے

کانچ کا جسم لیۓ شہر میں پھرنے والے 
 دست ِحالات میں پتھر نہیں دیکھا تو نے

اے مجھے صبر کے آداب سکھانے والے 
 جب وہ بچھڑا تھا وہ منظر نہیں دیکھا تو نے
بے کراں کیوں نہ لگیں تجھکو یہ جوہڑ تیرے 
 بات یہ ہے کہ سمندر نہیں دیکھا تو نے
جانے والوں کو صدائیں نہیں دیتا میں بھی 
 تو بھی مجھ سا ہے کہ مڑ کر نہیں دیکھا تو نے
تو نے دیکھا ہے مقّدر کا ستارہ خاور
 پر ستارے کا مقّدر نہیں دیکھا تو نے !!!
Share on Google Plus

About Sher Kumbher

Vlogger, YouTube Contant Creater, Tutor.

0 comments :

Post a Comment