New =>
Loading...

Ashk Ankhon Main - Ghazal - Sher Kumbher

اشک آنکھوں میں چھپاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
 بوجھ پانی کا اٹھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
پاؤں رکھتے ہیں جو مجھ پر انہیں احساس نہیں
 میں نشانات مٹاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
برف ایسی کہ پگھلتی نہیں پانی بن کر
 پیاس ایسی کہ بجھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
غمگساری بھی عجب کار محبت ہے کہ میں
 ... رونےوالوں کو ہنساتے ہوئے تھک جاتا ہوں
اتنی قبریں نہ بناؤ میرے اندر محسن
 میں چراغوں کو جلاتے ہوئے تھک جاتا ہوں..
Share on Google Plus

About Sher Kumbher

Vlogger, YouTube Contant Creater, Tutor.

0 comments :

Post a Comment