New =>
Loading...

Israr Mohabbat Ka - Ghazal - Sher Kumbher

اسرارِ محبت کا میں بوسیدہ محل ہوں
 جو آج بھی زندہ ہے وہ گزرا ہوا کل ہوں

کچھ لوگ تصور میں پڑھا کرتے ہیں مجھ کو
 شاید میں کسی میر یا غالب کی غزل ہوں

میں خواب کی صورت ہوں سدا یاد رہوں گا
 تاریخ کے اوراق پہ اک تاج محل ہوں

سوکھے ہوئے دریا کے کنارے پہ ہوں زندہ
 میں ریت کے ذروں پہ بھی ،صحرا میں بھی جَل ہوں

گجرا ہوں وفاؤں کا مجھے سر پہ سجا لے
 اے زیست ترے پیار کے گلشن کا کنول ہوں

سانسوں کے جزیرے پہ جو پانی کی کمی ہے
 محسن تری دنیا کا میں روکا ہوا پل ہوں

محسن نقوی
Share on Google Plus

About Sher Kumbher

Vlogger, YouTube Contant Creater, Tutor.

0 comments :

Post a Comment