New =>
Loading...

Yahi Wada Liya Tha Na - Ghazal - Sher Kumbher


یہی وعدہ لیا تھا نا 
ہمیشہ خوش ہی رہنا ھے 
لو دیکھو ___ دیکھ لو آ کر 
میری آنکھوں کو دیکھو تم 
یہ کتنی شوخ لگتی ہیں 
میرے ہونٹوں کو دیکھو تم 
ہمیشہ مسکراتے ہیں 
کوئی بھی غم اگر آئے 
اُسے ہنس کر سہا میں نے 
میرے چہرے کو دیکھو تم 
ہمیشہ پُر سکوں ہو گا 
کیا تھا میں نے جو تم سے 
وہ وعدہ کر دیا پورا 
مگر اک بات ھے جاناں !! 
کبھی جو وقت مل جائے 
تو میری شاعری پڑھنا 
تمہیں محسوس تو ہو گا 
کہیں تلخی بھرا لہجہ 
کہیں پہ سرد سا لہجہ 
کہیں پہ درد کی جھیلیں 
کہیں لہجے کی کڑواہٹ 
سُنو !! 
میں خوش تو ہوں ____ لیکن 
 لہو ہر لفظ روتا ہے۔۔
Share on Google Plus

About Sher Kumbher

Vlogger, YouTube Contant Creater, Tutor.

0 comments :

Post a Comment