میرے ہونٹوں کو دیکھو تم
ہمیشہ مسکراتے ہیں
کوئی بھی غم اگر آئے
اُسے ہنس کر سہا میں نے
میرے چہرے کو دیکھو تم
ہمیشہ پُر سکوں ہو گا
کیا تھا میں نے جو تم سے
وہ وعدہ کر دیا پورا
مگر اک بات ھے جاناں !!
کبھی جو وقت مل جائے
تو میری شاعری پڑھنا
تمہیں محسوس تو ہو گا
کہیں تلخی بھرا لہجہ
کہیں پہ سرد سا لہجہ
کہیں پہ درد کی جھیلیں
کہیں لہجے کی کڑواہٹ
سُنو !!
میں خوش تو ہوں ____ لیکن
لہو ہر لفظ روتا ہے۔۔۔۔

0 comments :
Post a Comment